اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو باضابطہ درخواست دے دی۔
تحریک انصاف کے سینئر نائب صدرسینٹرل پنجاب اکمل باری کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے، 14 اگست والے دن جلسے کی اجازت دی جائے۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے وہ مینار پاکستان میں 14 اگست کو جلسہ کرنا چاہتی ہے ، قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے جلسے کا انتظام کرکے تمام قوانین و ضوابط کا خیال رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: ابھی بہت سے مراحل اور کیسز باقی ،بانی پی ٹی آئی کی ابھی رہائی ممکن نہیں ، فیصل واوڈا