اتوار,  22 دسمبر 2024ء
شہباز شریف وضاحت کریں کہ دباؤ کون اور کیوں ڈال رہا ہے؟ وزیر اعظم کے بیان پر حافظ حمداللہ بھی میدان میں آ گئے

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے استعفیٰ دوں گا دباؤ میں نہیں آؤں گا کے بیان پر جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کا ردعمل سامنے آگیا۔حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف وضاحت کریں کہ دباؤ کون اور کیوں ڈال رہا ہے؟ دباؤ میں بنی ہوئی حکومت کے سربراہ کو دباؤ کیوں بھاری لگ رہا ہے؟ ویسے اگر استعفیٰ دیں تو پی ایم ایل (این) سے پہلے یہ اپنے آپ پر احسان ہوگا۔

مزید خبریں