راولپنڈی(کرائم رپورٹر)وارث خان پولیس کی کاروائی، شہری کے قتل میں ملوث 02ملزمان گرفتار، ملزمان نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے شہری علی رضا کو قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں آفتاب اور علی عثمان شامل ہیں، ملزمان نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے شہری علی رضا کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔
وارث خان پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔