اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے زرعی ٹیوب ویلز سولرائزیشن اقدام کے تحت کیے گئے فیصلے میں وزارت قومی غذائی تحفظ ملک بھر میں 1 لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرے گی۔ وزارت قومی غذائی تحفظ صوبوں کے ساتھ مل کر 3 سال میں منصوبہ مکمل کرےگی۔ اس منصوبے کے لیے صوبائی حکومتوں کو کاسٹ شئیرنگ کی بنیاد پر فنڈز دئیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق 300 ارب روپے سے زائد لاگت سے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی جائے گی۔ وزارت قومی غذائی تحفظ منصوبے کا پی سی ون جلد پلاننگ کمیشن منظوری کے لیے بھیجے گی۔