اسلام آباد(نیوزڈیسک)سی ڈی اے بورڈ نے مالی سال 2024-25کے بجٹ کی منظوری دے دی
سی ڈی اے کےمطابق پہلی مرتبہ سالانہ بجٹ میں پلاٹوں کی نیلامی پر انحصار نہیں کیا گیا،ریونیو کا ہدف 91 ارب 73 کروڑ روپے،اخراجات کا تخمینہ 91 ارب 58 کروڑ روپے رکھا گیا۔
ترجمان سی ڈی اے کےمطابق موجودہ مالی سال کیلئے14 کروڑ روپےکا سرپلس بجٹ ہوگا، 4کنال سےزائد گھروں، ایگروفارمزو رہائشی وکمرشل یونٹس کیلئے رین واٹر ہارویسیٹنگ سسٹم لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایک سال تک رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم بنانے کیلئے مدد کی جائےگی،سال بعد رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم نہ بنانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی،بورڈ نےاوورسیز پاکستانیوں کے لئے آرچرڈ انکلیو بنانے کی منظوری بھی دے دی۔