راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،08 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم یاسر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم ارشاد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم شہروز سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، کینٹ پولیس نے ملزم جمیل سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم کلیم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم آکاش سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم عابد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم ثاقب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔