راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 05 ملزمان گرفتار،49لیٹر شراب اور چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم عمران سے 17 لیٹر شراب، ملزم جعفر سے 05 لیٹر شراب، واہ کینٹ پولیس نے ملزم تنویر سے 20 لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم جنید سے 07 لیٹر شراب ، کہوٹہ پولیس نے ملزم ارسلان سے 600گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں منشیات کا زہر اتارنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔