بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
فضل الرحمان چھوٹے میاں صاحب کو مشورہ دے چکے تھے، پنگا مت لو، حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سینئر رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر دباؤ کون اور کیوں ڈال رہا ہے؟

اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ بیان پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمان چھوٹے میاں کو مشورہ دے چکے تھے کہ پنگا مت لو۔

حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وضاحت کریں کہ دباؤ کون اور کیوں ڈال رہا ہے؟ دباؤ میں بنی حکومت کے سربراہ کو دباؤ کیوں بھاری لگ رہا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی وضاحت ہوجائے استعفیٰ دینا کہیں ’باس‘ کا حکم تو نہیں؟

مزید پڑھیں: عمران خان کی 3مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا۔

مزید خبریں