اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
نیا بلنگ سسٹم ، سوا3 لاکھ صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں” پرو ریٹا بلنگ سسٹم”کے نفاذ سے لاکھوں صارفین کو اوور بلنگ سے متعلق دستاویزات سامنے آ گئیں۔

دستاویزات کے مطابق نئے بلنگ سسٹم کی لانچ سے دس ڈسکوز کے3 لاکھ 26 ہزار 350 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے۔

وزارت توانائی کے حکم پرڈسکوز نےپروریٹا بلنگ سسٹم شروع کیا،نئے سسٹم کے نفاذ سے لاکھوں صارفین کو ایوریج بل بھیجے گئے،سافٹ ویئر نے بلنگ سائیکل کے 30 دن پورے کرنے کیلئے اضافی یونٹس چارج کئے۔

بلز میں اضافی یونٹس چارج ہونے سے 3 لاکھ 26 ہزار 350 پر وٹیکٹڈ صارفین کو دگنے بل ادا کرنے پڑے۔

دستاویزات کے مطابق  پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 66 ہزار چار سو سینتالیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے۔

گیپکو کے 63 ہزار دو سو پینسٹھ، میپکو کے 62 ہزار سات سو پینسٹھ صارف متاثر ہوئے، لیسکو کے 49 ہزار،سات سو تریپن صارف پروٹیکٹڈ کیٹگری سے باہر ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی اووربلنگ پر عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم

فیسکو کے 27 ہزار،چھ سو چون،حیسکو کے 26 ہزار آٹھ سو صارف متاثر ہوئے ، ٹیسکو کے 11 ہزار چھ سو اکتیس، سیپکو کے 11ہزار ایک سو انتیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے باہر ہوگئے۔

کیسکو کے 6 ہزار ہارہ،آئیسکو کے 8 سو ستائیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے۔

مزید خبریں