اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ہی ہونگے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے کپتان سے متعلق وضاحت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں 3 بڑے فائنل کھیلے۔
جے شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے۔ مجھے بھروسہ ہے کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا۔
بی سی سی آئی سیکریٹری نے مزید کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، کوہلی اور جڈیجا کے نام کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کی تفصیلات جاری کردیں
خیال رہے کہ روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد نئے بھارتی کپتان کی تقرری موضوعِ بحث ہے۔ اس حوالے سے ہاردیک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کے نام سامنے آرہے ہیں۔











