اتوار,  24 نومبر 2024ء
یااللہ خیر،8فروری کوکیاہونیوالاہے ؟ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے باسی پولنگ سٹیشن پرجانے سے پہلے یہ خبرضرورپڑھ لیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )حالیہ بارشوں اور برفباری نے بہت سے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا 8 فروری کو بھی موسم ویسا ہی رہے گا، جب 128 ملین سے زیادہ پاکستانی نئی حکومت کے حق میں ووٹ دیں گے یا نہیں۔

کراچی میں ہفتے کی رات ہونے والی موسلا دھار بارش سے کئی سڑکیں بند ہو گئیں جس سے پاکستان کے معاشی مرکز میں لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ مزید برآں بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں زیر تعمیر ڈیم بارش کے بعد پھٹ گیا۔

جب انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تو کچھ سیاست دانوں نے موسم پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ انہیں خدشہ تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ان کے ووٹر سردیوں میں اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پائیں گے۔

گزشتہ ماہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پس منظر میں پاکستان میں موسم تبدیل ہوگیا تھا۔

پی ایم ڈی نے 31 جنوری سے 04 فروری تک ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 2 اور 3 فروری کو بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلاب آ سکتا ہے۔

کراچی میں بارشوں کی مزید پیش گوئیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ شہر میں موسلا دھار بارشیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئیوں سے زیادہ ہیں۔سرفراز نے کہا کہ شہر کے کچھ حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا یہ سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔ تاہم وسطی اور شمالی علاقوں میں یہ پیر کی سہ پہر تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں