صادق آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح صحت کی سہولتیں ہیں جو آپ کا بنیادی حق ہے۔
صادق آباد میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہم نے اسپتال قائم کئے جو مفت علاج فراہم کرتے ہیں۔
آصفہ بھٹو نے اعلان کیا کہ جنوبی پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں اسپتال بناکر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی سیلاب کے بعد بلاول عوام کے ساتھ کھڑے رہے، سیلاب متاثرین کیلئے سندھ میں 20لاکھ گھر بن رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آپ کیلئے لڑ رہی ہے باقی کرسی کی سیاست کررہے ہیں۔