جمعه,  03 جنوری 2025ء
عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان پٹھان کو اکثر اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہیں لیکن ان کا چہرہ نہیں دکھاتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر عرفان پٹھان نے اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کر کے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں عرفان پٹھان پر کافی مرتبہ تصاویر میں اہلیہ کا چہرہ چھپانے پر تنقید کی گئی تھی۔

مزید خبریں