منگل,  22 اکتوبر 2024ء
ڈاکٹر یاسین رحمان پارلیمنٹ میں پہنچ کر عوام کی آوازبنیں گے،جارج گیلوے

لوٹن (روشن پاکستان نیوز)برطانیہ کی ورکر پارٹی کے سربراہ جارج گیلوے نے کہا ہے کہ لوٹن سے ور کر پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر یاسین رحمان کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ،ڈاکٹر یاسین رحمان پارلیمنٹ میں پہنچ کر عوام کی اواز بنیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے شہر لوٹن سے ہمارے امیدوار ڈاکٹر یاسین رحمان ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ ڈاکٹر یاسمین رحمان انتہائی پڑھے لکھے اور محنتی شخص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسین رحمان نوجوان بھی ہیں اور محنت اور لگن سے کام کرنا بھی جانتے ہیں ،عوام ان کو ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں پہنچیں یہ عوام کی اواز بنیں گے، انہیں پتہ ہے کہ عوام کے دکھ درد کیا ہیں، عوام کی مشکلات کیا ہیں ،عوام کو کن مسائل کا سامنا ہے اور عوام کو کس طرح اپنے ساتھ لے کر چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں برسر اقتدار جماعتیں کنزرویٹو اور لیبر پارٹی اپنی اپنی باریاں لے رہی ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ان کی باریاں ختم کی جائیں اور ملک میں تبدیلی لائی جائے، اس کے لیے ورکرپارٹی عوام کے پاس بہترین اپشن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ جنگ پر اسرائیل کے خلاف اواز اٹھاتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی وعدہ کرتا ہوں کہ ہم اقتدار میں آ کر اسرائیل سے غزہ جنگ کا حساب لیں گے۔

مزید خبریں