جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
ورکرز کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،راجہ سلیم

اسلام آباد (سدھیرکیانی)اتحاد یونین آف آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز کے سالانہ انتخابات 25-2024 آج بروز جمعہ ہونگے، انتخابات میں دو گروپ راجہ سلیم گروپ اور خان گروپ حصہ لے رہے ہیں جس میں راجہ سلیم گروپ کو واضح برتری حاصل ہے جن کا انتخابی نشان چاند تارا ہے، جبکہ خان گروپ۔کا انتخابی نشان جیب ہے، او جی ڈی سی ایل کے آٹھ ہزار سے زائد ملازمین آئندہ دو سال کیلئے اپنے حقوق کا تحفظ کرنے والے رہنماؤں کا انتخاب کریں گے، اس موقع پر راجہ سلیم گروپ کے امیدوار برائے صدر راجہ محمد سلیم نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ورکرز کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

موجودہ یونین نے اپنے ورکرز کیلئے بے شمار مراعات حاصل کی ہیں، جن میں تنخواہوں میں 28 فیصد اضافہ، ورکرز ہو تھرڈ پارٹی سے کنٹریکٹ اور پھر کنٹریکٹ سے ریگولر کرانے سمیت دیگر اہم کامیابیاں شامل ہیں، جنرل سیکرٹری کے امیدوار اسفند یار خان نے کہا کہ راجہ سلیم گروپ کی کامیابی ورکرز کی کامیابی کی ضامن ہے کیونکہ یہ گروپ اپنے ورکرز کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، فنانس سیکرٹری کے امیدوار سید اعجاز حسین شاہ بخاری نے کہا کہ ہم کسی بھی سرکاری ادارے کی نجکاری کیخلاف ہیں، اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

ضرورت پڑنے پر او جی ڈی سی ایل کے ورکرز کے ساتھ ساتھ اسلام اباد کی دیگر تنظیموں کا بھی ساتھ دینگے، او جی ڈی سی ایل ورکرز کے باقی ماندہ مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش کرینگے اور آنے والا 28واں ایگریمنٹ شاندار طریقے سے کریں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ ورکرز کی جو تنخواہ ایک مخصوص جگہ آ کر رک جاتی ہے اور وہ بیسک تنخواہ میں شامل نہیں ہوتی ہم یہ کیپنگ بھی ختم کرنے کی کوشش کریں گے پچھلی دفعہ چونکہ ہم نے اس کیپنگ میں اضافہ کیا اور ہماری کوشش یہ تھی کہ اس کو ختم کریں لیکن ختم نہیں کر سکے لیکن آئندہ ہمیں اس پوری کوشش کریں گے کہ کیپنگ ختم کریں اسی طرح جو اورکر جو نئے ریگولر ہوئے ہیں ان نئے ریگولر ورکرز کی جو مراعات رہتی ہیں ان مراعات میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے اور ورکرز کے مسائل چاہے وہ انفرادی ہوں یا اجتماعی انہیں حل کرینگے، ہماری کوشش ہے کہ ورکرز کے حقوق کے ساتھ ساتھ ادارے کی تعمیر و ترقی میں بھی کردار ادا کرتے رہیں۔

ہمارا ادارہ پاکستان کا واحد ادارہ ہے کہ جس نے پچھلے سال تمام ٹیکسز اور اخراجات نکال کر 220 ارب روپیہ خالص منافع کمایا ہے تمام ٹیکسز اور تمام خرچے نکال کے اور یہ اداریہ پاکستان کے معیشت میں ریڈ کی ہڈی کے حیثیت رکھتا ہے۔ باقی عہدیداروں میں مختار راٹھور چیف کوآرڈینیٹر ، راجہ محمد ایوب نائب صدر، شرافت اللہ خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، بشیر راجپر چیئرمین اور دیگر 50 کے قریب عہدیددار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں