جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
جج کو ہراساں کرنے کا کیس؛وزیراعظم حساس اداروں کے حوالے سے ذمہ داری اٹھائیں،اس کے بعد بھی کچھ ہوا تو ہم براہ راست وزیراعظم سے پوچھیں گے،جسٹس شاہد کریم

لاہور(روشن پاکستان نیوز)اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس میں جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اے ٹی سی عدالتوں کے تمام ججز موبائل فون میں ریکارڈنگ ایپس رکھیں،اگر کوئی ایسی فون کال آئے تو اسے ریکارڈ کیا جائے۔جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ عدالت ہدایت جاری کرے گی کہ وزیراعظم حساس اداروں کے حوالے سے ذمہ داری اٹھائیں،اس کے بعد بھی کچھ ہوا تو ہم براہ راست وزیراعظم سے پوچھیں گے، وزیراعظم کو ذمہ داری لینا ہوگی، حساس ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے ازخودنوٹس پر سماعت کی،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ اس کیس میں ایک پراسیکیوٹر اور ایک عدالتی معاون مقرر کروں گا، وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ اگر ہمیں پتہ چلے کس نے جج صاحب سے ملنے کی کوشش کی تو ہم تفتیش کیلئے تیار ہیں،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ عدالت ہدایت جاری کرے گی کہ وزیراعظم حساس اداروں کے حوالے سے ذمہ داری اٹھائیں،اس کے بعد بھی کچھ ہوا تو ہم براہ راست وزیراعظم سے پوچھیں گے،وزیراعظم کو ذمہ داری لینا ہوگی، حساس ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں۔

عدالت نے کہاکہ آئی جی پنجاب کو ہدایت کی جائیگی کہ ایسا کچھ بھی متعلقہ جج سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ آئی جی پنجاب اس حوالے سے تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کریں،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ اے ٹی سی عدالتوں کے تمام ججز موبائل فون میں ریکارڈنگ ایپس رکھیں،اگر کوئی ایسی فون کال آئے تو اسے ریکارڈ کیا جائے۔عدالت نے ازخودنوٹس کورٹ پٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئے سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ۔

مزید خبریں