پیر,  15 دسمبر 2025ء
آزاد کشمیر اسمبلی نے 264 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی
آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے،20 رکنی کابینہ میں اٹھارہ وزرا اور دو مشیر شامل ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نےبھی اپنےعہدےکا حلف اٹھا لیا،نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف لیا۔ ذرائع کے مطابق حلف اُٹھانے والے وزرا میں سردار جاوید ایوب، میاں وحید، جاوید بڈھانوی، ملک ظفر، دیوان چغتائی وزرا،چوہدری ارشد، قاسم مجیدضیاالقمر، چوہدری رشید، نبیلہ ایوب، رفیق نیئر، یاسر سلطان، بازل نقوی، عامر یاسین اور محمد حسین وزرا میں شامل ہیں۔

مظفرآباد(روشن پاکستان نیوز)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے حکومت کے مالی سال 25-2024 کے لیے 2 کھرب 64 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ حجم کے تخمینہ بجٹ کی منظوری دے دی جبکہ فنانس بل کی منظوری آج دی جائے گی۔

آزادجموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دن 2 بجے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں ہوگا۔

گزشتہ شام قانون ساز اسمبلی نے مالی سال 2023/24 کے نظر ثانی میزانیہ ایک کھرب 90 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے اور مالی سال 25-2024 کے لیے 2 کھرب 64 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ کے تخمینہ بجٹ کی منظوری دی ۔

بجٹ میں 220 ارب سے زائد غیر ترقیاتی اخراجات جبکہ 44 ارب ترقیاتی اخراجات شامل ہیں۔

وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے فنانس بل 2024/25 ایوان میں پیش کیا جسے مجلس منتخبہ کے سپرد کر دیا گیا۔

اسپیکر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دن 2 بجے تک ملتوی کیا جبک قانون ساز اسمبلی آج فنانس بل کی منظوری دے گی۔

مزید خبریں