جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
اُمید ہے ہمیں ہماری 77 سیٹیں ملیں گی، بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ اُمید ہے ہمیں ہماری 77 سیٹیں ملیں گی۔

سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کی لسٹیں الیکشن کمیشن کو دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے ہم سے نشان لے لیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ معاملہ آگے نہیں بڑھا۔

بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 51 کے مطابق کسی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ مخصوص نشستیں ہماری پارٹی کا حق ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے سیاسی مشیرلاہور سے اغوا ءکر لیا گیا

مزید خبریں