جمعرات,  21 نومبر 2024ء
تھانہ بنی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)تھانہ بنی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم نے لین دین کے تنازعہ پر چھریوں کے وار سے شہری ہارون کو زخمی کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ارسلان کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم نے لین دین کے تنازعہ پر چھریوں کے وار سے شہری ہارون کو زخمی کر دیا تھا۔
 اشتہاری مجرم سال2017سے تھانہ بنی پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں