هفته,  23 نومبر 2024ء
غزہ اورفلسطین میں خون کی ہولی بند ہونی چاہئے، جارج گیلووے

لوٹن (روشن پاکستان نیوز) ورکرز پارٹی برطانیہ کے سربراہ جارج گیلووے نےکہا ہے کہ غزہ اورفلسطین میں خون کی ہولی بند ہونی چاہئے، ہزاروں معصوم بچوں کا خون بہا کر اسرائیل نے اپنی طاقت دکھانے کی کوشش کی۔بے گناہ عورتوں، معصوم بچوں اور نہتے شہریوں کا قتل عام انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم ہے اور یہ جرم امریکہ ،برطانیہ اوراقوام متحدہ کے زیر سایہ ہو رہا ہے۔ برطانوی حکومت اسرائیل کا ساتھ دے کر برطانوی عوام کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے

کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ورکر پارٹی کے سربراہ جارج گیلوے نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ فلسطین میں جو ظلم آج ہو رہا ہے، کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا اس کی حمایت نہیں کرناچاہے گا تو پھر کیوں سب خاموش ہیں؟

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے، بچوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے ،فلسطینیوں کی نسل کشی پر تمام بڑے ممالک خصوصا برطانیہ کی دو بڑی سیاسی جماعتیں اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ لوگوں کے مذاہب یا فرقے اجازت دیتے ہیں کہ ایسے ظلم زیادتی کرنے والوں کے خلاف چپ سادھ لی جائے اور ان کو قتل عام کرنے دیا جائے ؟

ان کا کہنا تھا کہ میری تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل ہے کہ وہ فلسطین کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور غزہ جنگ کے خلاف آواز بلند کریں اور بے گناہ فلسطینیوں کے مزید قتل عام کو روکنے کے لئے باہر نکلیں۔

مزید پڑھیں: فلسطین کیلئے آواز بلند کرنیوالے لیبر پارٹی کے سابق رہنما جیریمی کوربن آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے

برطانیہ کی ورکر پارٹی کے سربراہ جارج گیلوے نے لوٹن کے عوام سے ڈاکٹر یاسین رحمان کوووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہائوس آف کامنز میں پہنچائیں ،ہم غزہ جنگ کے خلاف میدان میں آئینگے۔

مزید خبریں