اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہوئی ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 93 ڈالر 88 سینٹس ہے۔ پاکستان میں ڈیزل کی فی بیرل قیمت میں 8 روپے 45 پیسے کمی کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ 16 اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔