اسلا م آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہاہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کی جیت پوری قوم کی جیت ہے، عمران خان پر 203 مقدمے دائر کئے گئے لیکن سائفر کیس کا مقدمہ پوری قوم کو غلام تصور کرنے کے متراد ف تھا۔ ان لوگوں کیلئے آج شرم کا مقام ہے جنہوں نے عمران خان پر یہ مقدمہ دائر تھا ، کٹھ پتلی حکومت کی کوئی اوقات نہیں ۔فارم 47 پر بننے والی حکومت کوعوامی حمایت نہیں حاصل ۔ عمران خان نے پوری قوم کا مقدمہ لڑا ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کی سائفرکیس میں سزا معطل