اتوار,  22 دسمبر 2024ء
بھارت کوانگلینڈ کے ہاتھوں ہوم گرائونڈ پرشکست

حیدرآباد(روشن پاکستان نیوز )انگلینڈ نے بھارت کوہوم گرائونڈ پرسنسنی خیز مقابلے کے بعد 28رنز سے شکست دیدی،انگلینڈ کی جیت میں کلیدی کردار اولی پوپ اورٹام ہارٹلی نے اداکیا۔

حیدرآباد کےراجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پہلی اننگز میں بین سٹوکس کے سوا انگلش بلے باز بھارتی بائولنگ کے خلاف کچھ خاص کار کردگی دکھانے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی سٹوکس نے 70 جونی بیرسٹو اور بین ڈکٹ نے 35 رنز کی اننگز کھیلی بھارت کی جانب سے روندر اجدیجا اور روی چندر ایشون نے تین تین جبکہ اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں میزبان بھارت کے نوجوان اوپنر یشاوی جیسوال نے جارہانہ انداز اپنا ہوتے ہوئے صرف 74 گیندوں پر 80 رنز کی کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے بڑے سکور کی بنیاد رکھی لوکیش راہل نے 86 اوررویندراجدیجانے 87 جبکہ سریکار بھرت اور اکشر پٹیل نے بھی بالترتیب 41 41 رنز کی باریاں کھیلیں جس کی بدولت بھارتی ٹیم نے پہلی اننگ میں 436 رنز بنائے اور 190 رنز کی برتری حاصل کی۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے چار جبکہ ٹام ہارڈلی اور ریحان احمد نے دو دو وکٹیں ہیں اپنے نام کیں، بھارت کی بھاری برتری کو دیکھتے ہوئے میچ میں انگلینڈ کی شکست کے امکانات نظر آنے لگے تھے لیکن اولی پاپ نے شاندار بیٹنگ سے تن تنہا میچ کا نقشہ بدل دیا 26 سالہ بلے باز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 196 رنز کی اننگ کھیلی لیکن بدقسمتی سے وہ ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے اور بمرا نے انہیں بولڈ کر دیا انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 420 رنزبنائے اور بھارت کو میچ میں فتح کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا ،ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 42 رنز کاآغاز فراہم کیا لیکن 119 رنز تک پہنچتے پہنچتے میزبان کی ٹیم کی سات وکٹیں اڑ گئی تھیں۔

اس موقع پر سریکار بھرت کا ساتھ دینے ایشون آئے دونوں نے 57 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی جیت کی امید پیدا کر دی لیکن بہترین بالنگ کرنے والے ہارڈلی نے ایک مرتبہ پھر کپتان کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئےمحض تین گیندوں کے فرق سے بھرت اور ایشون کو آؤٹ کر کے بھارت کو نو وکٹوں سے محروم کر دیا آخری وکٹ کے لیے سراج اور بمراہ نے 25 رنز بنائے لیکن ہارڈلی نے سراج کا کام تمام کر کے اپنی ٹیم کو 28 رنز کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا پہلا میچ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے سپنر ہارڈلی نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 62 رنز کےعوض سات وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر انہوں نے
9کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، 196 رنز کی اننگ کھیلنے والے اولی پاپ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

مزید خبریں