اسلام آباد میں میٹروبس سروس معطل ،شہری پریشان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسلام آبادمیں میٹرو بس سروس بندکردی گئی،اسٹیشن کےاطراف شہریوں کارش بھڑگیا۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس سروس بند کردی گئی۔

ذرائع کےمطابق میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض تک محدود کردی گئی،فیض احمد فیض سے پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بس سروس بند کردی گئی ۔

ذرائع کےمطابق میٹروبس سروس اسٹیشن کے اطراف شہریوں کا رش بھڑگیا۔ڈی چوک میں سیو غزہ مارچ احتجاج کے پیش نظر میٹروبس سروس بند کی گئی، سیو غزہ مارچ میں دو نوجوان کی ہلاک ہونے پر آج شام ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پہلے سائیکلنگ ٹریک کی بنیاد رکھ دی گئی

مزید خبریں