اتوار,  20 اپریل 2025ء
اداکارہ ریشم کی پہلی آمدن کتنی تھی؟پہلاآڈیشن کہاں دیا؟اہم راز کھول دیئے

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستانی اداکارہ ریشم نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹر ی میں کام کرنے کا پہلامعاوضہ 003روپے ملا تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں شوبز انڈسٹری کے انتخاب کی کہانی سناتے ہوئےپاکستانی اداکارہ ریشم نے کہا کہ ان کے سکول میں الوداعی پارٹی تھی وہ بھی اس الوداعی پارٹی میں شریک ہوئیں، الوداعی پارٹی میں ایک پروگرام بھی رکھا گیا تھا اور اس پروگرام میں چند فنکار بھی مدعو تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی اداکاری کرنے کا بہت شوق تھا، میں ان ادا کاروں کے پاس گئی اور انہیں کہا کہ مجھے بھی شوبزانڈسٹری میں کام کرنا ہے ،برائے مہربانی مجھے اپنا نمبر دیں ،میں آپ سے کیسے رابطہ کروں ،جس کے بعد انہوں نے مجھے پاکستان ٹیلی ویژن کا نمبر دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ مذکورہ نمبر پر رابطہ کر کے اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنا پہلا آڈیشن دینے پی ٹی وی پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی وی میں داخل ہونا جان جوکھوں کا کام تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ گھنٹوں پی ٹی وی کے دروازے پر کھڑی رہیں جس کے بعد انہیں اندر بلایا گیا۔

اداکارہ ریشم نے بتایا کہ انہیں پہلے آڈیشن میں ایک چھوٹا سا ڈائیلاگ دیا گیا تھا جس سے انہوں نے بخوبی نبھایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس پہلے ایڈیشن کا معاوضہ 300 روپے دیا گیا تھا۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے شوبز انڈسٹری میں قدم جمانے کے لیے میری مضبوط بنیاد رکھی تھی اور اگر مجھے آج بھی کوئی کام ملتا ہے تو میں یہی کہوں گی کہ اس میں پی ٹی وی کی ٹریننگ اکیڈمی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب آپ کی بنیاد مضبوط ہو تو آپ زندگی میں کبھی مار نہیں کھاتے۔

اداکارہ کے مطابق وہ اپنا پہلا ایڈیشن دینے کے بعد ترقی کی بلندیوں کو چھوتی چلی گئیں اور ایک کامیاب اداکارہ بن کر ابھریں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی آج نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں پہچان ہے۔

مزید خبریں