جمعه,  27 دسمبر 2024ء
فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدربیرونی پولیس کی کاروائی،فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم رضوان کو گرفتارکرلیا
ملزم رضوان نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری افضال کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا،ملزم کے دوساتھیوں توقیر اور امیر مختار کو قبل ازیں گرفتارکرکے چالان کیا جا چکا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لو احقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

مزید خبریں