کویت ( نیوز ڈیسک )کویت میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی گئی، دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق کویتی حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانےکا منصوبہ تھا، سکیوررٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے عبادت گاہوں کو حملوں سے بچا لیا ہے،حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام افراد کوقانونی کارروائی کیلئے پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔