جمعه,  19  ستمبر 2025ء
او سی سی آر پی دنیا کے 6 براعظموں میں پھیلی تنظیم

اسلام آباد (روشن پاکستان  نیوز) دی آر گنائزڈ کرائم اینڈ کر یشن رپورٹنگ پر وجیکٹ (او سی سی آر پی ) دنیا کے 6براعظموں میں پھیلی تنظیم ہے جس کے ایمسٹرڈم‘ واشنگٹن اور سرائیومیں مراکز ہیں ۔

یہ دنیا میں سب سے بڑی تحقیقاتی صحافتی تنظیم ہونے کی دعویدار ہے ۔ یہ خبروں اور تحقیقاتی پر وجیکٹس پر دیگر میڈیا تنظیموں کے ساتھ شراکت دار ہے ۔

او سی سی آر پی کو 2007ء میں معروف و تجربہ کار انوسٹی گیٹو رپورٹرز ڈریو سلیوان اور پال راڈو نے قائم کیا تھا ۔

اس کا مشن دینا بھر میں تحقیقاتی صحافت کو استحکام دینا اور پھیلانا ہے ۔ جرائم اور کرپشن کو افشاء کرنا ہے ۔ تا کہ عوام ان برائیوں کا مواخذہ کر سکیں ۔

مزید پڑھیں: اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی جائیداد باقاعدہ ڈیکلئیرڈ ہے، محسن نقوی

اس تنظیم کا یہ کہنا ہے کہ ان کام کو لوگوں ‘ اداروں اور نجی شخصیات کی فنڈنگ کے ذریعہ معاونت ملتی ہے ۔

مزید خبریں