سماترا(روشن پاکستان نیوز) انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 4 لاپتا ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق صوبائی ریسکیو ٹیم کے سربراہ عبدالمالک نے رائٹرز کو بتایا کہ 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہم ابھی تک 4 دیگر لاپتا افراد کی تلاش کر میں مصروف ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی)س نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتہ کی رات آنے والے سیلاب سے تاناہ داتار ریجنسی زیر آب آگئی جس سے 5 ذیلی اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب اور کے پی میں بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات، 2 جاں بحق
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ان کے تازہ ترین جائزے کے مطابق 84 ہاؤسنگ یونٹس اور 16 پل بھی تباہ ہوگئے ہیں۔