هفته,  23 نومبر 2024ء
حکومت کا تشدد کاشکار خواتین کیلیے مخصوص ہیلپ لائن نمبر متعارف کروانےکا فیصلہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پولیس کے تعاون سے خواتین کے تحفظ اور بحالی کے لیے اہم اجلاس ہوا۔
صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے اجلاس کی قیادت کی۔ اجلاس میں اے آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور بیت المال پنجاب اقبال حسین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل وومن پروٹیکشن اتھارٹی ارشاد وحید اور محکمہ کی ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ پولیس کے تعاون سے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016 کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ نے اس حوالے سے بہترین حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ خواتین پروٹیکشن افسران کو محکمہ پولیس کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔ تشدد کا شکار خواتین کے لیے خصوصی ہیلپ لائن نمبرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ فیصلہ ہو چکا ہے۔ صوبے کے تمام خواتین پولیس سٹیشن خواتین کے تحفظ اور بحالی کے لیے وومن پروٹیکشن اتھارٹی اور محکمہ کی خواتین پروٹیکشن افسران کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خواتین کو بااختیار اور محفوظ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ان کی قیادت میں پنجاب کی خواتین کو ہر قسم کے تشدد سے نجات دلائیں گے۔

مزید خبریں