هفته,  23 نومبر 2024ء
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ریڈ زون سیل، بھاری نفری تعینات

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد میں سیکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے ریڈ زون کو سیل کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم سیکیورٹی کے پیش نظر ڈی چوک کے اطراف کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی ریلی یا احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں