هفته,  23 نومبر 2024ء
جتنے پاکستان میں ہیں،دنیا کے کسی ملک میں اتنے بچے اسکول سے باہر نہیں،برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنے بچے سکولوں سے باہر نہیں جتنے پاکستان میں ہیں۔

اسلام آباد میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان کو تعلیمی بحران کا سامنا ہے، پاکستان میں زیادہ تر بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں اتنے بچے سکولوں سے باہر نہیں جتنے پاکستان میں ہیں، غربت سے نمٹنے میں تعلیم کی اہمیت بنیادی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، قوم اپنے عزم اور حوصلے سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چیلنجز پر قابو پا کر ایٹمی طاقت بنا، ہم مل کر کام کریں گے تو پاکستان ہر میدان میں اپنا نام روشن کرے گا۔

مزید خبریں