اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)دنیا کی سب سے بڑی اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں جدید تعلیم کے فروغ کے لیے انتہائی اہم اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 50 سمارٹ سکول قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سمارٹ سکول 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے جہاں بچوں کو مصنوعی ذہانت اور دیگر ڈیجیٹل ٹولز سکھائے جائیں گے۔
گوگل فار ایجوکیشن ٹیم گزشتہ دو سالوں سے پاکستان میں کام کر رہی ہے، مذکورہ ٹیم نے اپنے پاکستانی پارٹنر ٹیک ویلی کے ساتھ وفاقی سیکرٹری تعلیم سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آئندہ کے منصوبے پیش کیے گئے۔
وفاقی وزارت تعلیم ان اسکولوں کی تعمیر کر رہی ہے اور گوگل اسکولوں میں تمام آلات، اساتذہ کی تربیت اور سہولیات فراہم کرے گا۔