یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان

کراچی(روشن پاکستان نیوز)متحدہ عرب امارات میں موسم بہتر ہونے پر پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، منسوخ پروازوں کے مسافروں کو ترجیح بنیادوں پر اگلی پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جارہا ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ مسافروں کی آسانی کے لیے مزید پروازوں کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بارش کے باعث دبئی ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تھا۔

مزید خبریں