جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پاکستان کی جانب سے چینی شہریوں پر بڑی پابندی عائد

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سیکیورٹی اداروں نے پرائیویٹ سیکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر چینی شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

پولیس کے اس فیصلے کے بعد متعدد کاروباری چینی باشندے سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث ہوٹلوں تک محدود ہوگئے جب کہ پولیس کی جانب سے نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے خط بھی لکھا گیا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مزید دو روز میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے منصوبے، تنصیب کو بند کر دیا جائے گا، بلٹ پروف گاڑیاں خریدیں یا کرائے پر لیں۔ علاوہ ازیں محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر چائنیز سیکیورٹی، ڈی آئی جی نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو خط لکھ دیا، نجی اور سرکاری نان سی پیک پراجیکٹس کو بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کے لیے دو دن کا وقت دیا گیا ہے، حکام نے چینی شہریوں اور بلٹ پروف گاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے پہلے آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News