هفته,  23 نومبر 2024ء
حکومت کا کاشتکاروں کو ٹیوب ویل کو سولر پر منتقل کرنے پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو ٹیوب ویل کو سولر پر تبدیل کرنے کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ٹیوب ویلوں کو سولر پور منتقل کرنے میں کسانوں کی مدد کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسانوں کو ٹیوب ویلوں کو سولر پر تبدیل کرنے کے لیے 12 ارب روپے دیئے جائیں گے، ہر کسان اپنے ٹیوب ویل کو 20 کلو واٹ تک سولر پر تبدیل کر سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل پر 50 فیصد تک سبسڈی دے گی، سبسڈی دینے کا مقصد کسانوں کی بجلی کی قیمت کم کرنا ہے۔

مزید خبریں