پشاور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ مولانااگرحق اورسچ کےراستےپرآئےہیں توہم ویلکم کرتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ اچھی بات ہے کہ مولانا فضل الرحمان سچ بول رہے ہیں انکے دل میں اور بھی راز ہے، کھل کر آئے مزید بھی باتیں کلئیر کردیں مولانا نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں نے گرائی۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ مولانا اگر حق اور سچ کے راستے پر آئے ہیں تو ہم ویلکم کرتے ہیں ، مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ تو چوری نہیں ہوا مینڈیٹ تو ہمارا چوری ہوا پھر بھی میں ہر حلقہ کھولنے کو تیار ہوں، مولانا تو ڈیل کرتے ہیں، ان سے سوال کریں جس نے مینڈیٹ چوری کیا عمران خان نے جو ٹاسک دیا ہے وہ سب کھل کر سب کے سامنے ہوگا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات