هفته,  23 نومبر 2024ء
یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط، الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی

 

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، اس بار جعلی ووٹ ڈبوں میں ڈالے گئے اور ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو دفن کر دیا گیا۔

یاسمین راشد نے خط میں مزید کہا کہ 8 فروری کو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ عمران خان کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ (ن) لیگ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 کی مدد سے حکومت بنانا پڑی۔ نہ پاکستان میں عزت تھی نہ بیرون ملک۔یاسمین راشد نے اپنے خط میں چیف جسٹس سے ان معاملات کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو 4 صفحات پر مشتمل خط لکھا تھا۔

مزید خبریں