اتوار,  24 مئی 2026ء
سینیٹرشبلی فراز سینیٹ میں قائدحزب اختلاف مقرر، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی نے سینیٹرشبلی فراز کو ایوان بالامیں قائدحزب اختلاف مقررکردیا۔ا س ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی نے شبلی فرازکو سینیٹ میں قائدحزب اختلاف نامزدکیاتھا، تحریک انصاف کے سینیٹرز نے شبلی فراز کی پارٹی نامزدگی دستاویز سیکرٹری سینیٹ کو جمع کروائی تھیں، سینیٹر شبلی فراز کی نامزدگی پر تحریک انصاف کے تمام 19 سینیٹرز کے دستخط موجود تھے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے شیری رحمان کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

مزید خبریں