بدھ,  27 نومبر 2024ء
شوکت صدیقی برطرفی کیس، فیض حمید نے عدلیہ پر اثر انداز ہونے کا الزام مسترد کردیا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے۔ .
ذرائع کے مطابق فیض حمید نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں عدلیہ پر اثر انداز ہونے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے جوڈیشل کونسل کے سامنے اپنی تقریر اور کسی بھی مبینہ ملاقات کا ذکرہی نہیں کیا۔

جواب کے متن کے مطابق شوکت عزیز صدیقی نے خود اعتراف کیا ہے کہ مبینہ ملاقات میں دی گئی درخواست مسترد کی گئی، شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی ان سے نواز شریف کی اپیل پر بات ہوئی۔
فیض حمید کے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ ہماری دو سال کی محنت رائیگاں جائیگی، شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
فیض حمید کے جواب کے متن کیمطابق شوکت عزیز صدیقی کے الزامات بعد کی سوچ کے مترادف ہیں۔

مزید خبریں