هفته,  23 نومبر 2024ء
معروف کاروباری شخصیت ارسلان رزاق کو قتل کی دھمکیاں ، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے ملزم کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
معروف کاروباری شخصیت ارسلان رزاق کو قتل کی دھمکیاں ، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے ملزم کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ارسلان رزاق نے قتل دھمکیوں پر اسلام آباد پولیس اور فیڈرل انوسٹی گیشن کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سلطان محمد خان نامی ایک جعلی اور فراڈ شخص ہے جو مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

ارسلان رازاق نے کہا کہ سلطان محمد خان فون کالز پر مجھےجان سے مارنے دھمکیاں دے رہا ہے۔ میں نےقتل کی دھمکیوں کی وجہ پوچھی تو مجھے گالیاں دینی شروع کردی۔اب انہوں نے جعلی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئےمجھے بلیک میل کرنا شروع کردیاارسلان رزاق نے تھانہ کوہسار اسلام آباد اور سائبر کرائم FIA کو اپنی درخواست جمع کروادی ۔

واضح رہے کہ اسلان رزاق اور انکا خاندان اسلام آباد کے پراپرٹی سے منسلک ایک جانا پہچانا خاندان ہے اور وہ اور انکے خاندان کے دیگر افراد اہم پراجیکٹس کے ساتھ منسلک ہیں۔

درخواست گزار نے متعلقہ اداروں سے التماس کیا ہےسلطان محمد خان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں: خدیجہ شاہ کے ایک اور مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے کہا کہ سلطان محمد ایک کرمنل ذہنیت کا حامل شخص ہے اور اسکے علاوہ دیگر جرائم میں بھی ملوث ہےدرخواست گزار نے تمام شواہد پولیس اور FIA کے حوالے کردیئے جس پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Arsalan Cyber Crime درخواست:

مزید خبریں