کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں واقع نجی اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا۔
سکول میں بھرنے والے سموگ کے باعث کئی بچوں کی حالت تشویشناک ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو سکول سے نکال کر گھر بھیج دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پریا دختر معراج خان نامی 6 سالہ بچی کی حالت خراب ہونے پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔