هفته,  23 نومبر 2024ء
ظالموں نے ہماری چلتی ہوئی حکومت کو گھر بھیجا، نواز شریف

مانسہرہ(روشن پاکستان نیوز)ن لیگ کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے مجھے جیل بھیجا،کبھی جلا وطن کیا، مجھے خوش ہورہی ہے کہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہوئی ہے،میں یہاں آج وزیراعظم بننے کیلئے نہیں آیا، یہاں الیکشن لڑنے کیلئے آیا ہوں،مریم یہاں الیکشن لڑنے کیلئے نہیں آئی،مریم نے مجھے کہاکہ مانسہرہ جلسے میں ضرور آپ کے ساتھ جانا ہے،مانسہرہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،دس سال یہاں جس کی حکومت رہی ہے انہوں نے یہاں کیا بنایا،پچھلی حکومت نے خیبرپختونخوا میں تباہی لائی،موٹروے جا کردیکھووہاں تبدیلی آپ کو نظر آئے گی،جب موٹروے مکمل ہوئی تو میں جیل میں تھا،ہمارے حکومت رہتی تو یہاں ایئرپورٹ قائم ہوچکا ہوتا،ہمار دور رہتا تو میرپور سے منگلا ڈیم تک موٹروے ہوتی،ہمارےدور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا وہ مانسہرہ میں انتخابہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ن لیگ کے دور میں ہر شخص کے پاس روزگارتھا،ہمارے دور میں ملک میں مہنگائی چیز کا کوئی نام نہیں تھا،ان ظالموں نے ہماری چلتی ہوئی حکومت کو گھر بھیجا،ان ظالموں نے ملک کو تباہی کے دہانے پرپہنچادیا،
مانسہرہ والو آپ اس کی جھوٹی باتوں میں کیوں آئے،میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں یہاں کراچی سے مانسہرہ ٹرین چلے گی،مانسہرہ والی موٹروے بالاکوٹ اورگلگت تک جائے گی،میری حکومت ہوتی تو مانسہرہ کا کوئی نوجوان بیروزگار نہ رہتا،ہماری حکومت بنتی ہے تو آپ کو سستی اشیا مہیا کریں گے،ہم خود شہریوں کو کمپیوٹر مہیا کریں گے،موجودہ حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی،،2013 کے بعد آج آپ لوگوں سے ملاقات ہوئی،ظالموں نے مجھے آپ لوگوں سے دور کیا تھا،آپ لوگوں کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہو،آج سے 10 سال پہلے جو مانسہرہ میں نے دیکھا تھا آج بھی وہی ہے،10 سال خیبر پختونخوا میں جس کی حکومت تھی انہوں نے کیا کیا؟،اگر حکومت قائم رہتی تو مانسہرہ میں میٹروبس ہوتی ،میں نے کراچی تک موٹروے بنانے کو منصوبہ بنایا تھا،اگر ہماری حکومت قائم رہتی تو ملک میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا ،ان ظالموں نے خوشحال پاکستان کو اجاڑ دیا،ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی ،ان ظالموں نے پاکستان کا ستیاناس کیا،،موٹروے دیکھنے کا بڑا شوق ہے جب یہ مکمل ہوئی تو جیل میں تھا،مجھے نہ نکالا جاتا تو میٹربناتے،مظفر آباد تک ٹرین ہوتی ،خیبر پختونخوا والوں آپ بھی اس جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے،بگاڑنے والے بگاڑ کر چلے گئے،پٹری پر آنا جان جوکھوں کاکام ہے

مزید خبریں