جمعرات,  25 اپریل 2024ء
سکیورٹی خدشات ، اسلام آباد کی 4 یونیورسٹیاں بند

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی خدشات کی بنا پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 4 بڑی یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کردی گئی ہیں
اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں بھی سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔
ذرائع کے مطابق بند کی گئی یونیورسٹیز میں ایئر یونیورسٹی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی شامل ہیں،ایئر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ائیر یونیورسٹی میں آج ہونیوالا پیپر کینسل کر دیا گیا ہے،دریں اثنا شہری انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،رات گئےاسلام آباد کے نواحی علاقوں میں سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن بھی کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News