هفته,  23 نومبر 2024ء
حکومت نے اپریل میں بجلی کے بلوں میں کمی کا اعلان کر دیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے رواں ماہ کے بجلی کے بلوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی ہے، کمی سہ ماہی اور ڈالر کے حساب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہوئی ہے، گزشتہ ماہ کے مقابلے اس ماہ بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ سے کم کر کے 4 روپے 92 پیسے کر دی گئی ہے، فیول کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کمی ہوئی ہے، پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے ہے۔ . جو 2 روپے 75 پیسے کم ہو گیا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی ہے، گزشتہ ماہ کے مقابلے اس ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی۔

مزید خبریں