هفته,  23 نومبر 2024ء
معاشی چیلنجز کا سامنا، پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، احسن اقبال

جدہ(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں لیگی عہدیداران اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم ہمیں ابھی سر توڑ محنت کرنے کی ضرورت ہے تبھی پاکستان معاشی ترقی حاصل کر پائے گا۔

جدہ میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین کی جانب سے عید ملن تقریب سجائی گئی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال،رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی سمیت مقامی لیگی ورکرز کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو معاشی طور پر کئی ایک چیلنجز درپیش ہیں جن کے خاتمے کے لئے ہماری حکومت بہتر انداز سے کام کر رہی ہے اسٹاک ایکسچینج میں 70 ہزار پوائنٹس عبور کرنا کاروباری،تجارتی اور سرمایہ کاری جیسے امور کو بہتر بنا رہا ہے 24 سال بعد پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ملکر اپنی آزادی کی صد سالہ تقریبات منائیں گے مگر ان سالوں میں ہم نے سیاسی اور معاشی استحکام کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانا ہے اور ہم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے تجارتی اور سرمایہ کاری مراسم کو مضبوط بنا رہے ہیں تقریب سے رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی،ملک منظور حسین اعوان،عبدالخالق لک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ جدہ کی کارکردگی مثالی ہے ،بیرسٹر امجد ملک

مزید خبریں