محکمہ صحت بلوچستان نے گوادر، تربت اور لسبیلہ میں ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گوادر، تربت اور لسبیلہ ملیریا اور ڈینگی سے متاثر ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور دیگر شراکت داروں کی مدد سے ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق تینوں اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ تربت کے ماحول میں لاروا کے ساتھ مچھر کے انڈے ملے ہیں، ملیریا اور ڈینگی سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے اضلاع میں مہم چلائی جا رہی ہے۔