درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا

حب (روشن پاکستان نیوز)حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گر نے سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے اور ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔

 

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 12 شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا، جب کہ دیگر زخمی حب سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور مریم نواز نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مزید خبریں