پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور شیخ محمد علاقہ تھانہ بڈھ بیر کی حد دد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خیبر پختوا پولیس کا ایک اور نوجوان شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس خیبر پختونخوا کے اے ایس آئی معروف شاہ نماز تراویخ سے گھر جارے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانا بنایا۔فائرنگ سے اے ایس آئی اے معروف شاہ شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں آئے روز اسطر ح کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 3 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 131 واقعات رونما ہوئے ، ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ 25 واقعات ہوئے
باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے 6،6 ، لکی مروت 11، خیبر 10 ، کرک اور مردان میں 3،3 واقعات رونما ہوئے۔ 3 ماہ کے دوران پولیس پر 59 حملوں میں 49 اہلکار شہید جبکہ 68 زخمی ہوئے۔
مختلف کارروائیوں میں 5 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 3 کو ہلاک کیا گیا، مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 2 خودکش جیکٹس اور 76 کلوگرام بارودی مواد برآمد کیا گیا جبکہ دہشتگردی کے 22 مقدمات درج کیے گئے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس،ن لیگ قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئےدرخواست دائر