مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز)پاکستانی کامیڈین فنکاروں کی ٹیم جلدہی برطانیہ میں جلوہ افروز ہونے کے لیے آرہی ہے ۔کوک ٹیل پروڈیکشن لمیٹڈکے تعاون سے برطانیہ کے مختلف شہروں میں ایک مکمل فیملی کامیڈی شو ’’پردیس وچ رونقاں‘‘پیش کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کامیڈین فنکاروں کی ٹیم جلدہی برطانیہ میں جلوہ افروز ہونے کے لیے آرہی ہے ۔کوک ٹیل پروڈیکشن لمیٹڈکے تعاون سے برطانیہ کے مختلف شہروں میں ایک مکمل فیملی کامیڈی شو ’’پردیس وچ رونقاں‘‘پیش کیا جائے گا ۔
ڈرامے کے ہدایت کار طلعت یوسف ہیں ،اور اس حوالے سے اداکاربھی اپنے فن کا مظاہر ہ کرنے کے لئے پرجوش ہیں،اس حوالے سے اکرم اداس نے برطانیہ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیز کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستانی فنکار برطانیہ میں جلوہ گر ہونے کے لئے آرہے ہیں ،کوئی بھی اس شو کو مس نہ کرے اور رش سے بچنے کے لئے پہلے سے ٹکٹ بک کروالیں جبکہ افتخارٹھاکر نے اسپین میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیز کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم 82اپریل کو اسپین میں پردیس وچ رونقاں ڈرامہ لے کرآرہی ہے ،تمام پاکستانی ضرور شرکت کریں۔
پروگرام کے مطابق مانچسٹر میں 19 اپریل بروز جمعہ کو کمیونٹی سینٹرمیں پہلا شو منعقد کیاجائیگا۔دوسرا شو برمنگھم میں 21 اپریل بروز اتوارمقامی ہال میں شیڈول ہے۔آئرلینڈ میں 22 اپریل بروز سوارکو کامیڈی ٹیم اپنے فن کا مظاہرہ کرنے پہنچے گی۔اسی طرح شیفلڈ میں 23 اپریل بروز منگل کو ہنسی کے رنگ بکھیرے جائینگے ۔بریڈ فوڈ میں 24 اپریل بروز بدھ کو پروگرام منعقد کیاجارہا ہے ۔آخر شو گلاسکومیں 25 اپریل بروز جمعہ کو ہوگا۔ڈرامے کی ٹکٹ 20 پاؤنڈ 30 پاؤنڈ اور وی آئی پی کی 50 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔مزید معلومات کے لیے انتظامیہ یوسف طلعت07496289936پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔کامیڈین ٹیم میں پاکستانی کامیڈی کے بڑے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ،جن میں افتخار ٹھاکر ،اکرم اداس ،شہزادہ غفار، ہنی شہزادی ،سنگر علیشاہ علی، آسیہ رانا،نرمل ،جواد وسیم، عظیم وکی، سعید جرمان شامل ہیں۔انتظامیہ پر امید ہے کہ ڈراموں کے شو میں کثیر تعداد میں مقامیاور پاکستانی کمیونٹی شرکت کریگی۔انتظامیہ کا مقصدبیرون ملک میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگرکرنا ہے امید ہے اس میں پاکستانیز کے علاوہ مقامی کمیونٹی بھی انتہائی دلچسپی لے گی۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کے شہر شیفلڈ میں فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لئے بڑا مظاہرہ